Home نیوز پاکستان ‎حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

‎حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی۔ جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے  یو گیا ۔15 مئی کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی کم کی گئی ہے تاہم ڈی ریگولیٹڈ ہونے کے باعث وزارتِ خزانہ نے اسکا اعلان اور نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، البتہ مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے.

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...