Home سیاست ‎اسحاق ڈارگیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

‎اسحاق ڈارگیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 4-5 مئی 2024 کو بنجول، گیمبیا میں منعقد ہونے والے 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 2 مئی کو سربراہی اجلاس سے قبل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس امت مسلمہ کے لیے ایک نازک وقت پر بلایا جا رہا ہے جب غزہ کے عوام کے خلاف جنگ بلا روک ٹوک جاری ہے۔

ترجمان کاکہناہے کہ او آئی سی کے رہنماوٴں کے لیے غزہ کی سنگین صورتحال پر غور و فکر کرنے کا اہم موقع ہو گا ، او آئی سی کے رہنما مسئلہ فلسطین پر ایک مضبوط، اجتماعی اور متفقہ موقف پیش کر سکیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ غزہ میں جاری نسل کشی ، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر بات کریں گے، اسحاق ڈار اْمت کی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورتوں، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بھی بات کریں گے، موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر عصری عالمی چیلنجز اور اْمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔

کانفرنس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سربراہی اجلاس میں شریک رہنماوٴں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...