Home Uncategorized ‎ٹائی ٹینک کے ملبے سے ملنے والی طلائی گھڑی لاکھوں پاؤنڈ میں نیلام

‎ٹائی ٹینک کے ملبے سے ملنے والی طلائی گھڑی لاکھوں پاؤنڈ میں نیلام

Share
Share

لندن :1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص کی لاش سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی لاکھوں پاؤنڈ میں ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی ہے۔

جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا جواپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے کہ بدقسمتی سے بحری جہاز ڈوب گیا، اس بدقسمت جہاز میں سوار جان جیکب کی یہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔

اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے سے ملنے والی اس گھڑی کو امریکہ کی ایک کمپنی نے نیلامی کیلئے پیش کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...