Home سیاست ‎چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج

‎چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج

Share
Share

لاہور:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیر کسی اشتہار کے ہوئی تھی، سکندر سلطان راجہ کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ون مین ایجنڈا کے تحت ہوئی، ایک آئینی ادارے میں ایک ریٹائرڈ افسر کو تعینات کرنا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، ایسی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونی چاہیے۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...