Home Uncategorized برطانوی پولیس افسر کو حماس کی حمایت پر آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی

برطانوی پولیس افسر کو حماس کی حمایت پر آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی

Share
Share

لندن: برطانوی عدالت میں پولیس افسر محمد عادل نے واٹس اپ پر حماس کی حمایت پر مشتمل پیغام شیئر کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر انھیں 4 جون کو قید کی سزا سنائی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 کے قریب اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ 250 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔

جس پر برطانوی پولیس افسر محمد عادل نے واٹس اپ پر حماس کی حمایت کا میسیج ایک ہزار سے زائد لوگوں کو شیئر کیا تھا کہ ’آج فلسطینی عوام کے لیے اٹھنے، اپنی صفیں درست کرنے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کا وقت ہے۔‘‘

عادل نے حماس جنگجوؤں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس پر دو پولیس افسران نے اپنے ڈپارٹمنٹ میں عادل کی شکایت کردی تھی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں حماس کو دہشت گرد جماعت قرار دیکر پابندی عائد کی جا چکی ہے اور حماس کی حمایت اور ترویج قابل گرفت جرم ہے۔

پولیس نے عادل کو دہشت گردی ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا تھا اور آج عدالت میں محمد عادل نے حماس کی حمایت کا اعتراف کرلیا۔

جج نے محمد عادل کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ اچھے کردار کے حامل ہیں لیکن یہ غلطی قابل گرفت جرم ہے۔ 4 جون کو آپ کو سزا سنائی جائے گی جو چند سال قید ہوسکتی ہے۔

عدالت نے فی الحال محمد عادل کو ضمانت پر رہا کردیا لیکن ان کی قسمت کا فیصلہ 4 جون کو ہوگا جب کہ وہ نوکری سے بھی معطل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...