Home Uncategorized گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان

گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان

Share
Share

نیویارک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں قائم کئے جانے والے سمارٹ سکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کیلئے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

اس حوالے سے اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے سیکرٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کیلئے آنے والے منصوبے پیش کئے۔

ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس سکول کا قیام، 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کیلئے ہنر کی تربیت اور ہوسٹنگ پر ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...