Home Uncategorized ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے

ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے

Share
Share

انقرہ: غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ترکیہ کے شماریاتی ادارے کے مطابق 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 6.8 بلین ڈالر تھی جس میں سے 76 فیصد ترکیہ کی برآمدات تھیں۔

ادھر ترکیہ کی جانب سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے لکھا کہ یہ ایک آمر کا طرز عمل ہے جو بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ترک عوام اور کاروباری برادری کے مفادات کو پامال کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...