Home Uncategorized دلہا کے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا

دلہا کے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا

Share
Share

اترپردیش: بھارت میں دلہن نے عین پھیروں سے قبل شادی اس وقت منسوخ کر دی جب دلہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دولہا کے اہل خانہ نے شادی سے قبل دلہن کے گھر والوں سے لڑکے کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں جھوٹے دعوے کئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جب دولہا بارات لے کر پہنچا تو عین شادی کے پھیروں سے قبل دلہن کو اس کی تعلیمی قابلیت پر شک ہوگیا، جس پر اس نے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

تاہم دلہا اپنی ہونے والی دلہنیا کی فرمائش پوری کرنے سے قاصر رہا تو دلہن نے شادی سے انکار کر دیا اور شادی کے منڈپ سے چلی گئی جس پر دلہا کو بھی اپنی بارات واپس لے جانا پڑی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...