Home Uncategorized حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

Share
Share

اسلام آباد: رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، اس حوالے سے فلائٹ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024ء کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون ہوگا اور پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ پر اتریں گی، جس کے بعد 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر اتریں گی۔

فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے جب کہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے۔

اسی طرح ملتان سے 2 پروازوں کے ذریعے 329 عازمین حج سفر کا آغاز کریں گے۔ سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔ سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔

مجموعی طور پر 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

حج فلائٹ آپریشن کا اختتام 9 جون کو ہوگا۔، اس کے بعد 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...