Home سیاست ‎وزیراعظم کانگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم

‎وزیراعظم کانگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گندم درآمد سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ کو نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کو سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور سیکرٹری کابینہ کو پیر تک حتمی رپورٹ کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا واضح تعین کریں، کوئی لگی لپٹی مت رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں دوسری انکوائری کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں، کمیٹی آج چھٹی کے باوجود بھی پہلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...