Home سیاست ‎پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،خواجہ آصف

‎پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ:مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفی سیاست کی9مئی کوحملہ کرنے والے اب کہتے ہیں کہ فوج سے مذاکرات کریں گے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 3جماعتوں سیبات چیت نہیں ہوسکتی، ہمارے تو 18ماہ سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں،سلیکٹڈ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کیمسائل حل کر نے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،غلامی نامنظور کے نعرے لگانیوالوں نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی،انہیں اب پتہ چلا کہ سیاسی معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں، 9مئی کوریڈلائن کراس کی گئی، پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفی سیاست کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا،بانی پی ٹی آئی وقت کے لحاظ سے چورن بیچتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،سب کا احتساب ہوگا اور آئین و قانون کے تحت ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی باگ دوڑ وکلا کے ہاتھ میں دے دی ہے، ملک کی اساس پر حملہ کرنے والے اب اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کہہ رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہیے،اسمبلی میں بھی 9مئی کے حوالے سے اجلاس بلایا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی ڈائیلاگ ہونا ہے تو نیشنل ڈائیلاگ ہوں،9مئی کے حملوں کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں،فوجی تنصیبات پر حملہ کرکیدنیا کے سامنے ملک کا تشخص پامال کیاگیا، پی ٹی آئی لیڈر شپ بھی ان حملوں میں ملوث تھی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...