Home Uncategorized کیا اے آئی ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال میں کارآمدہے ؟

کیا اے آئی ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال میں کارآمدہے ؟

Share
Share

واشنگٹن: اگرچہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو آج کے دور میں سب سے بہترین مسائل حل کرنے والا ایک آلہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایمرجنسی میں یہ بیکار ثابت بھی ہوسکتا ہے۔

بہت سے واقعات و حالات میں اے آئی ٹیکنالوجی نے کاغذی کارروائی اور بعض صورتوں میں تشخیصی مراحل میں ڈاکٹروں سے تعاون کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کو ظاہر کیا ہے تاہم اب ایک نیا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایمرجنسی کی صورت میں انتہائی غیرمعاون بلکہ نقصان دہ ثابت ہوگی۔

 

اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی پروگرام نے ایمرجنسی صورتحال میں سینے کے درد میں مبتلا مریضوں کے متضاد نتائج اخذ کیے ہیں۔ ایک تجربے میں اے آئی نے ایک ہی مریض کے مختلف نتائج پیش کیے جو کہ مریض کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

سرکردہ محقق اور واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تھامس ہیسٹن نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی مستقل مزاجی سے کام نہیں کر رہا ہے۔ بالکل اسی اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بعض اوقات ایک مریض کے نتائج کو کم خطرہ قرار دیتا ہے، اگلی بار درمیانی خطرہ اور کبھی کبھار زیادہ خطرہ قرار دے دیتا ہے جو کہ ایمرجنسی کی صورت میں اچھی چیز نہیں ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...