Home Uncategorized ‎انسٹا گرام میں سٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف

‎انسٹا گرام میں سٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف

Share
Share

نیویارک :انسٹا گرام میں سٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ صارفین زیادہ تخلیقی انداز سے اپنا مواد شیئر کر سکیں۔

کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان کیا گیا، چاروں میں سے سب سے زیادہ اہم فیچر Reveal سٹیکرز کا ہے،ان سٹیکرز کے استعمال سے کسی سٹوری پوسٹ کا مواد دھندلا ہو جائے گا، اس مواد کو دیکھنے کے لیے ناظرین کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بھیجنا پڑے گا۔

اس فیچر کا مقصد صارفین اور ان کے فالوورز کے درمیان رابطے بڑھانا ہے اور اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے ،بس سٹوری تیار کرتے ہوئے سٹیکرز پر کلک کریں اور وہاں Reveal آپشن کا انتخاب کریں۔

دوسرا فیچر کٹ آؤٹ ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فون میں موجود تصاویر یا ویڈیوز کو ریلز یا سٹوریز میں کاسٹیوم سٹیکرز کی شکل میں استعمال کر سکیں گے۔

تیسرا فیچر ایڈ یورز میوزک ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے فالوورز کے ساتھ سٹوریز میں گانوں کو سٹیکرز کی شکل میں شیئر کر سکیں گے، یہ فیچر ایڈ یورز سٹیکرز پر مبنی ہے، چوتھے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو ورچوئل Polaroid تصاویر میں تبدیل کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ فریمز نامی اس فیچر کا بنیادی مقصد پرانی پوسٹس کو شیئر کرنا ہے اور اس میں ٹائم سٹمپ کا اضافہ بھی ہوگا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...