Home سیاست ‎خیبرپختونخوا کے وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری

‎خیبرپختونخوا کے وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی مراعات اور الاﺅنسز میں اضافہ کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایسے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ماہانہ بنیادوں پر کرائے کی مد میں70 ہزار کی بجائے2  لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جن کا تعلق پشاور سے نہیں اور وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی اس دولاکھ روپے میں شامل ہوگی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق وزرا کے لیے یہ اضافہ گھروں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے کیاگیا جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو فراہم کیاجانا والا فنڈ خفیہ نہیں بلکہ بینک کے ذریعے فراہم کیاجائےگا جس کا آڈٹ بھی ہوگا۔

اس مد میں ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو 2021-24 ءکے لیے 1303ملین روپے مختص کیے گئے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...