Home سیاست ‎ججز خط معاملہ،سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

‎ججز خط معاملہ،سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ججز خط از خود نوٹس کیس کی آج تیسری سماعت ہوگی جس میں ہائیکورٹس کے ججز کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افنان 6 رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے الزامات کے جوابات یا تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔

گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی خفیہ ادارہ جواب دینا چاہے تو اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرا سکتا ہے، سپریم کورٹ نے وکلاء تنظیموں کو بھی تحریری جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں صوبائی ہائیکورٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے تجاویز جمع کرائیں، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...