Home سیاست ‎بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی خط لکھ دیا

‎بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی خط لکھ دیا

Share
Share

اسلام آباد: بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کے لئے ایک اور خط سامنے آگیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق کو توہین عدالت کارروائی کا خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خط میں کہا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے بھی سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اعلامیہ بھی جاری کیا تھا اور ان پر لگائے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔ جسٹس بابر ستار کیخلاف دوہری شہریت سمیت دیگر الزامات پر مبنی سوشل میڈیا مہم سنجیدہ صورت اختیار کر گئی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...