Home Uncategorized ‎ثانیہ مرزا کا “باس لیڈی” لک مداحوں کو بھا گیا،دل کھول کر تعریفیں

‎ثانیہ مرزا کا “باس لیڈی” لک مداحوں کو بھا گیا،دل کھول کر تعریفیں

Share
Share

ممبئی:  بھارتی ٹینس سٹار و میزبان ثانیہ مرزا نے اپنے دلکش “باس لیڈی” لک سے ایک مرتبہ پھر فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا ٹینس کی دنیا میں اپنی شاندار پرفارمنس کے سبب ہی نہیں بلکہ اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ان کی چند تصاویر شامل ہیں۔

ان تصاویر میں ثانیہ مرزا کریمی شرٹ پر سفید کوٹ اور پینٹ پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں جو انکی پرکشش شخصیت پر خوب جچ رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کا یہ دلکش لباس معروف کلاتھنگ برانڈ کا شاہکار ہے جس کے کوٹ کے کالر اور شولڈر پر دلکش کڑھائی کی گئی ہے۔

اس لباس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ثانیہ مرزا نے مہارت سے ہوا میک اپ کروایا جبکہ انو مرتن کی دلکش جیولری پہنی ہے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد انکے لک، شخصیت اور خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...