Home Uncategorized کھانسی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے؟

کھانسی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے؟

Share
Share

کھانسی کی سنگینی ہر فرد کی مجموعی صحت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ عام طور پر کھانسی جان لیوا نہیں ہوتی۔ تاہم بعض شدید حالات میں کھانسی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ذیل میں کچھ ایسی طبی حالتیں درج کی جارہی ہیں جس میں اگر فوری علاج نہ کرایا جائے تو کھانسی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے:

صحت سے متعلق دیگر مسائل: پہلے سے دمہ، کرونک آبسٹرکٹیو پلمونیری ڈیزیز (سی او پی ڈی) یا پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد میں کھانسی سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

نمونیا: بخار، سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کے ساتھ ساتھ مسلسل کھانسی کی حالت نمونیا کی نشاندہی کر سکتی ہے اور علاج میں غفلت برتنے والوں بالخصوص بزرگ اور کمزور مدافعتی افراد کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

کالی کھانسی (Pertussis): شاذ و نادر صورتوں میں خاص طور پر نوزائیدہ بچوں اور چھوٹے بچوں میں کالی کھانسی سنگین پیچیدگیاں جیسے نمونیا، دورے، دماغی نقصان اور انتہائی کیسز میں موت کا باعث بن سکتی ہے۔

سانس لینے کے دوران پیچیدگیاں: سانس لینے کے دوران کھائے یا پی جانے والی غذا پھیپھڑوں میں اور سانس کی نالی میں داخل ہوسکتی ہے جو کہ شدید کھانسی، دم گھٹنے اور ایسپریشن نمونیا کا باعث بن سکتی ہے۔

نظام تنفسی کا انفیکشن: سیور ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (ایس اے ا?ر ایس)، مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (ایم ای ا?ر ایس) یا انفلوئنزا جیسے انفیکشن کی شدید علامتوں میں مسلسل کھانسی بھی شامل ہے جو کہ سنگین صورتوں میں سانس بند ہوجانے کا سبب بن سکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...