Home نیوز پاکستان ہ ماہرہ خان نے بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی

ہ ماہرہ خان نے بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی

Share
Share

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے رفح میں اسرائیلی بمباری اور ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی برداری سے اپیل کررہا ہے۔

ویڈیو میں فلسطینی بچہ کہتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کے مظلوم مسلمان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ہمارے سروں پر بم برسائے جارہے ہیں جبکہ 6 ماہ کی قلیل مدت کے دوران قابض افواج نے 13 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید کردیئے ہیں۔

ایک انسٹااسٹوری کی ویڈیو اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ اسرائیل کو اسکے قریبی دوست بھی رفع میں حملے کرنے سے منع کررہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستانی اداکاروں کی جانب سے فلسطین کے حق اور اسرائیل مخالف پوسٹ کی گئی ہے ہوں، اس سے قبل عثمان خالد بٹ اور اْشنا شاہ بھی مظلوم فلسطنیوں پر مظالم کیخلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...