Home نیوز پاکستان قازقستان کا پاکستانی شہداء کے بچوں کیلئے سٹڈی سکالر شپ دینے کا اعلان

قازقستان کا پاکستانی شہداء کے بچوں کیلئے سٹڈی سکالر شپ دینے کا اعلان

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ مریم نواز اور قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے تجارتی اور اقتصادی منصوبوں میں شراکت داری کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے موقع پر قونصل جنرل قازقستان راؤ خالد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قازقستان کے سفیر نے شہداء کے بچوں کے لئے قازقستان میں سٹڈی کے لئے سکالر شپ دینے کا اعلان کیا، قازقستان کے سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دورہ کی دعوت دی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قازقستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔

قازق سفیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پہلی خاتون چیف منسٹر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، قازقستان اور پنجاب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا، قازقستان کو پنجاب سے ٹیکسٹائل، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، اجناس، سٹرس فروٹس، سبزیاں برآمد کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، توانائی، کان کنی اور صنعتی شعبوں میں قازقستان کی مہارت سے استفادہ کرنے پر گفتگو کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں، ملاقات میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی، زرعی شعبے میں تعاون اور زراعت کی ترقی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اور قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے تجارتی اور اقتصادی منصوبوں میں شراکت داری کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...