Home سیاست ‎راولپنڈی میں احتجاجی ریلی کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان ضمانت پر رہائی مل گئی

‎راولپنڈی میں احتجاجی ریلی کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان ضمانت پر رہائی مل گئی

Share
Share

راولپنڈی: تحریک انصاف کی گزشتہ روز احتجاجی ریلی سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

سابق امیدوار اسمبلی شہریار ریاض سمیت متعدد افراد کو آج سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ تھانہ بنی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی پر ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔

سول جج نواز اشرف نے شہریار ریاض، سیمابیہ طاہر سمیت تمام گرفتار شدگان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور قائدین اور کارکنان کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان قائدین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں مسترد کردیں اور کہا کہ آئین و قانون کے تحت پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے۔ جج نے کمرہ عدالت میں تمام گرفتار شدگان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر انہیں رہا کرادیا۔ رہائی پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...