Home Uncategorized ‎سفاک دلہا شادی ملتوی ہونے پر نابالغ دلہن کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا

‎سفاک دلہا شادی ملتوی ہونے پر نابالغ دلہن کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے مبینہ طور پر نابالغ منگیتر کا سر قلم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک پولیس نے دلہن کی عمر 16 سال ہونے کی وجہ سے مداخلت کر کے شادی کی ایک تقریب رکوا دی اور اہل خانہ سے کہا کہ دو سال بعد جب بچی 18 سال کی ہو جائے تو شادی کی جائے۔

جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب ملتوی کردی۔ جب شادی کے ملتوی ہونے کی اطلاع دلہا پرکاش کو پہنچی تو وہ مشتعل ہوگیا اور سسرال پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی۔

پرکاش نے اپنی 16 سالہ منگیتر مینا کو مارا پیٹا اور مبینہ طور پر اس کا سرقلم کردیا۔ ملزم اپنے ساتھ کٹا ہوا سر لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر پرکاش کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے پرکاش کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور 302 (قتل) اور جنسی جرائم کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...