Home Uncategorized ‎امریکی 106 سالہ معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

‎امریکی 106 سالہ معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

Share
Share

 

ٹیکساس: امریکا کے ایک معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے الفریڈ ’ال‘ بلیشکے نے سب سے پہلے یہ معمر ترین اسکائی ڈائیور کا ریکارڈ 2020 میں 103 سال کی عمر میں قائم کیا تھا۔ بعد ازاں اس ریکارڈ کو سوئیڈش خاتون روت لِینیا لارسن نے 103 سال 257 دن کی عمر میں توڑا۔

الفریڈ نے یہ ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے 106 برس اور 327 کی عمر میں ایک اور کوشش کی جس میں کامیاب رہے۔ اس کوشش میں ان کے ساتھ ٹیکساس حکومت کے گریگ ایبٹ نے بھی حصہ لیا۔

الفریڈ بلیشکے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ نہیں کر سکتے تو آپ خود کو کم تر سمجھ رہے ہیں۔ ہر کوئی اس سے زیادہ با صلاحیت ہوتا ہے جتنا وہ خود ہوتا ہے، انہیں بس کوشش کرنے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...