Home Uncategorized ‎سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص پکڑاگیا

‎سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص پکڑاگیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق کرائم برانچ نے محمد رفیق چوہدری نامی شخص کو راجھستان سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اداکار کے گھر میں فائرنگ سے قبل رفیق نے حملہ آوروں سے ملاقات کی اور انہیں مالی مدد فراہم کی تھی۔

ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رفیق چوہدری نے فائرنگ کا ٹاسک دیا اور حملہ آوروں کو سواری اور رہائش فراہم کی۔

خیال رہے کہ سلمان خان کے گھر میں فائرنگ کیس میں اب تک پانچ افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...