Home سیاست ‎مستقبل پیپلزپارٹی کا ہےپنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا،بلاول بھٹو

‎مستقبل پیپلزپارٹی کا ہےپنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا،بلاول بھٹو

Share
Share

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پورا سفر جمہوریت کو طاقتور بنانے کے لیے رہا ہے، آج بھی ہم اسی طریقے سے سیاست کریں گے، مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے ہم جمہوریت کو مضبوط کریں گے۔

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری میں پی پی پی رہنماؤں، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں پنجاب بھر کے جیالوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، بہت عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملک کیلئے بھی بہت ضروری ہے کہ پی پی پی وہ سپیس واپس لے جو سیاسی کارکن کی سپیس ہے، دنیا میں بڑے بڑے انقلاب اور تبدیلیاں سیاسی ورکرز لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی، پولیس یا انتظامیہ کو پتہ ہوگا کہ اگر کسی جیالے سے زیادتی ہوگی تو گورنر سردار سلیم انہیں انصاف دلوائیں گے، صوبے کے عوام، وکلا یا کسان کے مسائل سننے کیلئے عوامی گورنر بیٹھا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ محنت سے وہ بڑا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں، آپ پی پی پی کے کارکن ہیں تو عوامی گورنر بنیں گے، اس صوبے کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پورا سفر جمہوریت کو طاقتور بنانے کے لیے رہا ہے، آج بھی ہم اسی طریقے سے سیاست کریں گے، پنجاب کو دوبارہ منظم کررہے ہیں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لے کر آئیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...