Home نیوز پاکستان ‎نان فائلرز کی سمیں آج سے مرحلہ وار بند کی جائیں گی

‎نان فائلرز کی سمیں آج سے مرحلہ وار بند کی جائیں گی

Share
Share

اسلام آباد: نان فائلرز کی سمیں آج سے مرحلہ وار بند کی جائیں گی۔پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ پانچ ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ پانچ ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کیلئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال 2023 کے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنا یقینی بنانا تھا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے، 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کر دی گئی، ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمیں بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا بھی شروع کر دیئے ہیں، نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دے دیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...