Home Uncategorized دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں کے قتل عام میں امریکا ملوث ہے ،سابق امریکی جنرل کا اعتراف

دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں کے قتل عام میں امریکا ملوث ہے ،سابق امریکی جنرل کا اعتراف

Share
Share

واشنگٹن: سابق امریکی جنرل اینڈ جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی نے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کا اعتراف کر لیا۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق ایک کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے سابق امریکی جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ تاریخ میں امریکا اور اسرائیل نے زیادہ لوگوں کا قتل عام کیا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی ہلاکتوں میں امریکا ملوث ہے۔

مارک ملی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ امریکا نے صرف عراق میں 10 لاکھ افراد کو قتل کیا، امریکا ایسے بے گناہ مرد، خواتین اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا جن کا اقتدار کے ایوانوں سے کچھ لینا دینا نہ تھا۔

انہوں نےمزیدکہا کہ امریکا نے یہ تمام قتل عام جنگ عظیم دوئم کے بعد کیا، امریکا دنیا میں جنگی جرائم کا سب سے زیادہ مرتکب ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...