Home سیاست محسن نقوی ڈبلن پہنچ گئے ،قومی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلہ بڑھایا

محسن نقوی ڈبلن پہنچ گئے ،قومی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلہ بڑھایا

Share
Share

ڈبلن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ تمام کھلاڑی ایک ہو کر پاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے دو گھنٹے طویل ملاقات میں حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہوگی، کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے، جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت، پروفیشنل اور بہترین ہیں، قومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے، فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے، فتح کیلئے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے، 11 کھلاڑی ایک ہو کر پاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں، آخری بال تک مقابلہ کریں، مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے، آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا،آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...