Home Uncategorized چار سالہ بچے کے دل کی دھڑکن 19 گھنٹے رکنے کے بعد دوبارہ بحال،ڈاکٹرزحیران

چار سالہ بچے کے دل کی دھڑکن 19 گھنٹے رکنے کے بعد دوبارہ بحال،ڈاکٹرزحیران

Share
Share

کولوراڈو سٹیٹ:ایک ناقابل یقین واقعہ نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا، امریکہ کے کولوراڈو سٹیٹ چلڈرن ہسپتال میں 4 سالہ بچے کا دل تقریباً 19 گھنٹے تک رکنے کے بعد دوبارہ حرکت میں آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے کے اہل خانہ اپنے پیارے کو الوداع کرنے کو تیار تھے کہ بچہ دوبارہ زندہ ہوگیا، ننھے بچے کو 8 اپریل کو بخار ہوا اور اس کی والدہ نے سوچا کہ یہ زکام ہے اور کچھ دنوں بعد ختم ہو جائے گا، لیکن اگلے دن بچے کی حالت مزید بگڑ گئی، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ گئے، منہ نیلا پڑ گیااور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمودار ہو گئے، بچہ سانس لینے سے قاصر ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کے گھر والوں کو بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے اور اس کی نبض بند ہو گئی ہے، اس کو کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس لیے اسے لائف سپورٹ پر رکھا گیا، بچے کے انفیکشن کی وجہ سے سیپسس بھی ہوا جو انفیکشن کے لیے جسم کا شدید ردعمل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے والدین نے بتایا کہ جب اس کا دل رک گیا تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ لائف سپورٹ مشین کے کام کرنا بند ہونے میں ابھی کچھ ہی وقت تھا کہ کارٹئیر میک ڈینیئل کا دل 19 گھنٹے رکنے کے بعد دوبارہ دھڑکنے لگا۔

اس غیر معمولی واقعہ کے بعد ڈاکٹر اس لیے حیران رہ گئے کہ ان کے پاس اس واقعے کی کوئی سائنسی وضاحت نہیں تھی، بچے کے والدین کا خیال تھا کہ اس معاملے کے پیچھے خدا کا ہاتھ تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...