Home نیوز پاکستان ‎حیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،5 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

‎حیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،5 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

Share
Share

حیدرآباد: حیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے

وفاقی وزیرداخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔محسن نقوی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...