Home Uncategorized دانتوں کی دوبارہ نشوونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کی تیاری

دانتوں کی دوبارہ نشوونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کی تیاری

Share
Share

اوساکا: جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے ٹوٹ جانے یا گر جانے والے دانتوں کی دوبارہ نشوونما کیلئے دوا متعارف کرائی گئی تھی جس کی جانوروں پر کامیاب آزمائش کے بعد اب انسانوں پر آزمائش شروع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی دوا ساز کمپنی Toregem Biopharma نے یہ دوا تیار کی تھی جو دانتوں کی دوبارہ نشوونما کرنے میں مدد دے گی۔ اس دوا کی انسانوں پر آزمائش کا پہلا مرحلہ ستمبر میں شروع ہوگا جس میں 30 صحت مند مرد بالغ افراد حصہ لیں گے۔ ہر مریض میں کم از کم ایک دانت نہیں ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں دو سے سات سال کی عمر کے بچے ٹرائل میں شامل ہوں گے جن میں پیدائشی اینوڈونٹیا مرض کی تشخیص ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں ان میں پیدائشی کم از کم چار دانت نہیں ہیں۔

اگر اس دوا کی انسانوں پر آزمائش کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ کتنے ہی مریضوں کو سرجری یا دانتوں کی تبدیلی کے مہنگے اور تکلیف دہ آپریشنز سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔

یہ دوا USAG-1 نامی پروٹین کو غیر فعال کرتی ہے۔ USAG-1 وہ پروٹین ہوتا ہے جو دانتوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...