Home سیاست ‎کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے،عطا تارڑ

‎کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے،عطا تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گےکشمیر کے معاملے پر تحریک انتشار اور ملک دشمن عناصر ایک ہی ایجنڈے پر گامزن تھے۔

وزیر امور کشمیر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار بھی کشمیر کے معاملے پر انتشار پھیلانے کا سوچ رہی تھی، وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ایک سانحے سے بچا لیا، وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سنا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو 23 ارب روپے کی رقم دی جائے گی، یہ ہی فیصلہ سازی ہوتی ہے جو بروقت فیصلے لئے جاتے ہیں، وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کو ذلت ہوئی ہے، سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، ہر وقت اور ہر فورم پر کشمیر کی بات ہے، کشمیر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے۔

عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقت نہیں، آپ ایک قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں پر ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہوئی، 9 مئی والے دن تینوں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں۔

اس موقع پر وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیا، آٹے اور بجلی کی قیمت پر سبسڈی دی گئی۔

امیر مقام نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت مختلف شخصیات نے مثبت کردار ادا کیا، 7.7 بلین روپے آزاد کشمیر حکومت کو ٹرانسفر کر دیئے، ایک ارب روپے مزید آزاد کشمیر کو منتقل کئے جا رہے ہیں، 36 گاڑیاں بھی حکومت آزاد کشمیر کو دی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...