Home Uncategorized یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے اترتے ہوئے لڑکھڑا کر گر پڑیں

یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے اترتے ہوئے لڑکھڑا کر گر پڑیں

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی سیڑھیاں اتر رہی ہیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ پانے کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑیں، اداکارہ نے واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کی۔

یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں صدقے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں، صدقے ہی نے بچا لیا، سیڑھیوں سے گرنے کے باوجود میں زخمی نہیں ہوئی بس ہلکی سے خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کیا۔

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی کا سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ ڈرامہ جینٹلمین کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، یمنیٰ زیدی ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے ہیرو ہمایوں سعید ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...