Home سیاست ‎مریم نواز کا لاہور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم

‎مریم نواز کا لاہور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 36 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹینڈر جاری کرنے سے منع کرتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل سے متعلق اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے افسران سے استفسار کیا کہ کیا خطیر رقم لگانے سے لاہورکے مسائل مستقل طور پرحل ہوجائیں گے۔

سیکریٹری ہاوٴسنگ اور ڈپٹی کمشنر لاہوررافعہ حیدر سمیت دیگر افسران وزیراعلیٰ پنجاب کو مطمئن نہ کرسکے۔ مریم نواز نے لاہور شہر میں 36 ارب کے ترقیاتی روکنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹینڈر جاری کرنے سے منع کرتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلدیہ عظمی لاہور کو 22 واسا کو 12 ارب کی اس کی میں منظور کی تھی۔ بلدیہ اعظمی لاہور اور واسا کی اسکیموں کا پی سی ون منظور ہوگیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو سکتے تاہم ان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز جاری ہونے پر واٹر سپلائی اورڈرینج کے معاملات حل ہوجائیں گے۔ شہر میں ڈرینج کے مسائل حل ہو جاتے ہیں لیکن گٹر بند ہونا معمول کی بات ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے آئندہ ہونے والی میٹنگ میں معاملات حل ہوجائیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...