Home Uncategorized آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل درپیش

آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل درپیش

Share
Share

کیلیفورنیا: آئی فون صارفین کے لیے جاری کی جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.5 میں سامنے آنے والا ایک بگ مبینہ طور پر کچھ صارفین کی برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ سامنے لا رہا ہے۔

متاثرہ آئی فون صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر بگ کے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ 17.5 آئی او ایس اپ ڈیٹ (جو پیر کے روز متعارف کرائی گئی) کے بعد وہ تصاویر جو برسوں پہلے ڈیلیٹ کی گئیں تھیں ان میں سے متعدد دوبارہ فوٹوز ایپ میں موجود پائی گئیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے ساتھی کو کوئی تصویر بھیجنے کی غرض سے فوٹوز ایپ میں گئے تو تازہ ترین تصاویر میں برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویرموجود تھیں۔ جب انہوں نے آئی پیڈ دیکھا تو وہ تصاویر اس میں بھی موجود تھیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کی 2010 کی چار تصاویر تازہ ترین آئی کلاؤڈ اپ ڈیٹ میں سامنے آئیں۔ انہوں نے کئی بار ان تصاویر کو ڈیلیٹ کیا۔

بعض صارفین کے مطابق ممکنہ طور پر آئی او ایس 17.5 میں فوٹوز ایپ میں ایسی تبدیلیاں کی گئیں ہوں جس کی وجہ سے فوٹو لائبریریز کی دوبارہ انڈیکسنگ کی ضرورت ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...