Home Uncategorized ‎ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ہدایت

‎ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: ‎صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے  کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کرکے پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر نے  بشکیک میں پاکستانی طلبا  کی حفاظت کیلیے اقدامات  کرنے کی ضرورت پر زور  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبا کو تعلیم کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت  ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے  پاکستانی سفیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ‎طلبا کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب کرغزستان میں پاکستانی سفیر  نے کہا ہے کہ ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں اور كرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں  ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ‎کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلبا کیلیے آن لائن کلاسز کا  اہتمام کرے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...