Home Uncategorized چینی اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ،2 ہلاک اور 10 زخمی

چینی اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ،2 ہلاک اور 10 زخمی

Share
Share

بیجنگ: چین کے وسطی صوبے جیانگسی کے شہر گوئیسی میں واقع ایک پرائمری سکول میں چاقو بردار 45 سالہ خاتون نے اندر گھس کر بچوں اور اساتذہ پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے پھل کاٹنے والے چاقو سے حملہ کیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ جائے وقوعہ سے ایک درجن سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچ کر دو زخمیوں نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 4 افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے زیر حراست خاتون کی شناخت عرفیت ’’پان‘‘ کے نام سے ظاہر کی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اب تک واقعے کے محرکات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان میں کتنے طالب علم تھے۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کئی بچوں کو خون کے دھبے لگے اسکول یونیفارم میں زمین پر بے سدھ لیٹے دیکھا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...