Home Uncategorized اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ،6 اہلکار جاں بحق

اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ،6 اہلکار جاں بحق

Share
Share

دمشق: اسرائیل نے شام میں لبنان کی سرحد کی قریب ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور ایک اور دوسری جنگجو جماعت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے مرکز پر حملہ کیا جس میں 6 جنگجو مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان میں کم از کم ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

ادھر شامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیموں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں ایک حزب اللہ کا مرکز تھا جہاں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی حملے میں 6 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام میں دشمنوں کے ٹھکانوں کو ملیا میٹ کردیا۔

اسرائیلی فوج نے ان حملوں میں جانی اور مالی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز بھی اسرائیل نے ایک کار کو نشانہ بنایا تھا جس میں حزب اللہ کے ایک مقامی کمانڈر اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...