Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار

‎بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت بھی لارجر بنچ کا حصہ تھیں۔

شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔دوران سماعت جسٹس طارق محمود نے کہا کہ ٹیریان کیس دو ججز کا فیصلہ ہے، دو ججز درخواست ناقابل سماعت قرار دے چکے ہیں۔

عدالت نے حامد علی شاہ سے استفسار کیا کہ آپ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کہا کہ تین میں سے 2 ججز دستخط کر دیں تو اس کا اثر کیا ہوگا؟۔جس پر وکیل حامد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیریان کیس میں فیصلہ دیکھ کر ہی عدالت کی معاونت کر سکتا ہوں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ دو یا تین ہفتے کی تاریخ دے دیں، جس پر جسٹس طارق محمود نے کہا کہ جب دو ججز درخواست ناقابل سماعت قرار دے چکے تو کیسے تاریخ دے سکتے ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے 2 ججز کا سنایا جانے والا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ شہری محمد ساجد محمود نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...