Home سیاست ‎پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کا دھاوا ، زخمی ہو گئے

‎پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کا دھاوا ، زخمی ہو گئے

Share
Share

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام آباد میں حملہ ہوا ہے۔

رؤف حسن پر ستارہ مارکیٹ میں خواجہ سراؤں نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا چہرہ زخمی ہوا جس پر انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان رئوف حسن نجی چینل کے دفتر میں پروگرام  ریکارڈنگ کروا کر باہر آئے تو کالے رنگ کی مہران گاڑی میں سوار چار خواجہ سرا ان پر حملہ آور ہوئے اور تیز دھاڑ بلیڈ سے رؤف حسن کے منہ پر وار کیا گیا۔

اس واقعے کو سینیٹر شبلی فراد نے ایوان بالا میں اجلاس کے دوران اٹھایا اور بتایا کہ ’ہماری اور پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ ہوا ہے، یہ سب قابل قبول نہیں ہے‘۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فاضل اپوزیشن لیڈر نے ابھی یہ چیز شئیر کی ہے، کس نے حملہ کیا، کہاں پر حملہ ہوا؟ یہ چیزیں قانونی طور پر دیکھی جائیں گی۔ رؤف حسن رپورٹ درج کروائیں ان کی درخواست پر قانون کے مطابق عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد یا متعلقہ افسران سے رپورٹ لے کر ایوان کو لازمی آگاہ کروں گا۔

رؤف حسن کو مبینہ طور پر زدوکوب اور حملے پر پی ٹی آئی نے سینیٹ اجلاس سے  سینیٹ سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...