Home سیاست ‎نان فائلرز کی3400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر

‎نان فائلرز کی3400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر

Share
Share
  • اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر  ایف بی آر سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ سمز بلاک کی جا چکی ہیں اور مزید لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی ہے، پی ٹی اے کو بھی 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی فہرست دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...