Home سیاست ‎ہتک عزت قانون کو پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کے لئے گورنر پنجاب کو خط ارسال

‎ہتک عزت قانون کو پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کے لئے گورنر پنجاب کو خط ارسال

Share
Share

 

لاہور: ہتک عزت قانون کو پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کے لئے گورنر پنجاب کو خط ارسال کر دیا گیا، خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے گورنر پنجاب کو بھجوایا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے، اس قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون معلومات تک رسائی کے شہریوں کے حق میں بڑی رکاوٹ ہے، ہتک عزت قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار کا گلہ کاٹ دیا گیا۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بل کی منظوری شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، بل کے نفاذ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنے کا خدشہ ہے، گورنر بل کو منظور کیے بغیر اسمبلی واپس بھجوائیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...