Home سیاست ‎وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے ایران روانہ

‎وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے ایران روانہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت کے لیے ایران روانہ ہوگئے۔

دورہ ایران میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی ہیں۔ وزیر اعظم سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی موت پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

خیال رہے کہ تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...