Home Uncategorized ‎برطانیہ میں 12 سالہ لڑکا عجیب و غریب خوف میں مبتلا،لمبے بالوں کی وجہ سے سکول نکالنے کے درپر

‎برطانیہ میں 12 سالہ لڑکا عجیب و غریب خوف میں مبتلا،لمبے بالوں کی وجہ سے سکول نکالنے کے درپر

Share
Share

  لندن: برطانیہ میں ایک اسکول اپنے ایک طالب علم کو اسکے لمبے بالوں کیوجہ سے نکالنے کے درپر ہوگیا ہے جبکہ 12 سالہ طالب علم عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے جس میں بال کٹوانے کا خوف انتہائی غالب ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں فاروق جیمز کو ان کے لمبے بالوں کی وجہ سے اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ حالانکہ فاروق ایک نایاب فوبیا کا شکار ہے جس میں ایک شخص اپنے بال کٹوانے سے ڈرتا ہے۔

فاروق جیمز کے کمر کے برابر لمبے بالوں کیوجہ سے صرف انسٹاگرام پر اسکے 250,000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ تاہم جب اس نے پچھلے اپنے نئے اسکول میں کلاسز شروع کیں تو اس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا گیا کہ وہ اسکول کے ضابطوں کے مطابق اپنے بالوں کو کاٹے۔

فاروق کے اہل خانہ نے اسکول کو ڈاکٹرز کے نوٹس بھی بھیجے جس میں لڑکے کی حالت سے آگاہ کیا گیا لیکن اسکول اپنے مطالبے پر اڑ گیا ہے۔

فاروق کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ وہ فاروق کو وہاں داخل کرنے سے پہلے اسکول کے ضوابط کے بارے میں جانتی تھیں لیکن ان کا خیال تھا کہ وہ سمجھ جائیں گے اور طبی بنیادوں پر استثنیٰ دیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے اسکول شروع ہونے کے بعد ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ اگر ان کے بیٹے نے بال نہیں کٹوائے تو اسے نکال دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...