Home سیاست ‎مولانا فضل الرحمان اگرپی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں توہمارے ساتھ کیوں نہیں، چیئرمین سینٹ

‎مولانا فضل الرحمان اگرپی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں توہمارے ساتھ کیوں نہیں، چیئرمین سینٹ

Share
Share

  کراچی: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں توہمارے ساتھ کیوں نہیں۔

قائم مقام صدرو چیئرمین سینیٹ نے بدھ کو بانی پاکستان کے مزارپرحاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی،ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ بھی موجود تھے، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ہم سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ہمارے پرانے دوست ہیں،انھیں جلد احساس ہوجائےگا، اگر وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھ سکتے،پیپلز پارٹی مولانا کا احترام کرتی ہے،سینیٹ میں انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا،وہ بھی ملتان کے ہی ہیں اورہم سے سرائیکی میں بات کرتے ہیں۔

یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک کمیٹی بنائی تھی،مجھے یاد ہےاس وقت شاہ محمود قریشی بھی تھے اور لوگ بھی تھے، ہم نے اس وقت انہیں انتخابات کی تاریخ دے دی تھی، پھرانہوں نے کہا کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے،میں نے اس وقت ان سے کہا تھا کہ آپ نے کے پی اورپنجاب اسمبلی توڑکرغلطی کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے ملک میں اگر قتل بھی ہوجائے توواحد راستہ مذاکرات کی میز ہے،بی بی شہید نے بھی کبھی مذاکرات کا راستہ نہیں چھوڑا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے 65 فیصد نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ہمارے لیڈر بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں،ملک میں بسنےوالے نوجوانوں کے پائیداراورشاندارمستقبل کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے اورحکومت کے اچھےاقدامات کی حمایت کریں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...