Home نیوز پاکستان ‎ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9ہزار سے زائد سمز بلاک

‎ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9ہزار سے زائد سمز بلاک

Share
Share

اسلام آباد: ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9ہزار سے زیادہ سمز بلاک کر دیں۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بند کرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ حکومت کا ہے جس پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ جمع نہ کروانے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر میں ریکارڈ کی فزیکلی انسپکشن شروع کر دی جس دوران تعاون نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر جرمانے عائد کرکے پراسیکیوشن شروع کی جائے گی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو زون فور نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 175 کے تحت انسپکشن کے آرڈر جاری کر دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم نے بلیو ایریا اسلام آباد میں ایک ٹیلی کام کمپنی کے دفتر کی انسپکشن کی، اس دوران کمپنی کے ذمہ داران نے بلاک کی جانے والی سموں بارے کمپلائنس رپورٹ فراہم کر دی۔

کمپنی نے اپنے سسٹم کے ریکارڈ سے ایف بی آر کی انسپکشن ٹیم کو نان فائلرز کی سمیں بلاک کیے جانے اور نان فائلرز کو بھجوائے جانے والے میسجز کی تصدیق کروائی۔

حکام کے مطابق ایف بی آر آرڈرز میں تین ٹیلی کام کمپنیوں کے پرنسپل افسران سے کہا گیا کہ انہوں نے 21 مئی تک رپورٹ جمع نہیں کروائی، چوتھی ٹیلی کام کمپنی نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...