Home Uncategorized ‎چیونگم اگر نِگل لینے کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں ؟

‎چیونگم اگر نِگل لینے کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں ؟

Share
Share

فلوریڈا: بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ چیونگم اگر نِگل لی جائے تو اسکے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں تاہم یہ بات حقیقت سے کتنی قریب ہے، آیئے اس کا جواب ماہرین سے لیتے ہیں

امریکی ریاست فلوریڈا میں معدے کے ڈاکٹر ایری لیمیٹ کے مطابق چیونگم نِگلنا لازمی نہیں کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو لیکن یہ ایک اچھی عادت بھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر ایری نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اگر آپ کا ہاضمہ صحت مند ہے تو کبھی کبھار چیونگم نِگل لینا کوئی مسئلہ نہیں۔

تاہم جب پوچھا گیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر ان انتباہات کا کیا جو سالوں سے سنتے آرہے ہیں کہ چیونگم کو ہضم ہونے میں 7 سال لگتے ہیں، تو اس پر ڈاکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ سچ تو یہ ہے کہ چیونگم بالکل بھی ہضم نہیں ہوتی۔ یہ ہضم ہونے والی شے ہے ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر نِگل لی جائے تو بالاآخر یہ آنتوں کی حرکت (bowel movement) کے ذریعے باہر آجائے گی۔

دوسری جانب نیویارک میں ماہر اطفال اورالائیڈ فزیشنز گروپ کی سی ای او، ڈاکٹر کیری فرومر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ چیونگم کو نِگلنے سے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیونگم ہضم نہیں ہوتی۔ یہ آنتوں سے گزرے گی اور بالاآخر آنتوں کی حرکت سے باہر آجائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...