Home سیاست ‎اڈیالہ جیل میں قیدی سے جنسی درندگی کا گھناؤنا فعل

‎اڈیالہ جیل میں قیدی سے جنسی درندگی کا گھناؤنا فعل

Share
Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں اسیر قیدی کو دو قیدیوں نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے متاثرہ قیدی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ قیدی نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سے رجوع کیا تو اس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور مدت اسیری مکمل ہونے پر رہا کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے شنوائی کیے بغیر ہی قیدی کو جیل سے آزاد کردیا۔

متاثرہ قیدی کی درخواست پر صدر بیرونی پولیس نے دونوں قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اسلام آباد کے رہائشی قیدی کی جانب سے تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ شالیمار نے 25 جنوری کو چوری کے مقدمے میں جیل منتقل کیا جہاں ذاکراللہ اور ساحل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے متعلق ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل کو بتایا تو انھوں نے کہا صبح سپریٹنڈنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاہم اگلی صبح عدالت پیشی تھی جہاں عدالت نے سزا پوری ہونے پر رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت سے فیصلہ ہونے پر جیل انتظامیہ نے فوری رہا کردیا لیکن مجھے سپریٹنڈنٹ جیل کے سامنے پیش نہ کیا گیا ۔

جیل میں اسیری کے دوران دونوں قیدیوں نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ، میرا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس نے متاثرہ قیدی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...