Home Uncategorized ‎واٹس ایپ کا بغیر پڑھے پیغامات سے متعلق اہم فیچر

‎واٹس ایپ کا بغیر پڑھے پیغامات سے متعلق اہم فیچر

Share
Share

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن آسانی کے ساتھ ختم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ نئی اپ ڈیٹ ایک آپشن کی صورت ہوگی جو بغیر پڑھے پیغامات کو ایپ کھولے جانے پر خودبخود ختم کر دے گی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ ورڑن 2.24.11.13 میں کی گئی۔

اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو موصول ہونے پیغامات کے ذخیرے اور نفسیاتی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہر بار واٹس ایپ کھول کر نوٹیفکیشن صفر سے شروع کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نیا فیچر صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ وہ اس آپشن کا انتخاب کریں تاکہ بغیر پڑھے پیغامات کی گنتی کو خودبخود ختم کیا جاسکے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین جتنی بار واٹس ایپ کھولیں گے اتنی بار بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن صفر ہوجائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...