Home سیاست ‎محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

‎محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی، وزیر داخلہ کی کوششوں سے سری لنکا میں قید43 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں سری لنکا میں قید43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر محسن نقوی نے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں سکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...